اسلام آباد(پی این ایچ)ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی نے ایشیاکپ کرکٹ ٹورنامنٹ 2025 کی تاریخوں کا اعلان کر دیا۔ ایشین کرکٹ کونسل کے سربراہ محسن نقوی کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ ایشیا کپ 9 سے 28 ستمبر تک متحدہ عرب امارات میں ہو گا، ٹورنامنٹ کے میچز کا شیڈول بعد میں جاری کیا جائے گا۔ایشیا کپ میں8 ٹیمیں شریک ہوں گی، ان ٹیموں میں پاکستان، بھارت، افغانستان، سری لنکا شامل ہیں۔ یو اے ای، عمان اور ہانگ کانگ کی ٹیمیں بھی ٹورنامنٹ کا حصہ ہے.پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں کم از کم دو بار مد مقابل آ ئیں گی تاہم فائنل میں پہنچنے کی صورت میں تیسری بار بھی ٹاکرا ممکن ہے۔
