تکفیر و توہین سے اْمت کمزور ہو رہی ہے:طاہرالقادری

اسلام آباد(پی این ایچ)تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست اعلیٰ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقاری نے گلاسگو سکاٹ لینڈ میں جامع الفرقان میں ”بین المسالک ہم آہنگی اور اتحاد اْمت کانفرنس” میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تکفیر و توہین سے اْمت کمزور ہو رہی ہے،اگر فکر ونظر میں وسعت ہو تو ہم ایک جیسے نہ بھی ہوں تب بھی ایک ہو سکتے ہیں۔کانفرنس میں تمام مکتب فکر کے جید علماء ، مذہبی سکالر، آئمہ مساجداور مدرسین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ سکاٹ لینڈ میں یہ اپنی نوعیت کی پہلی اور سب سے بڑی کانفرنس تھی۔ جامع الفرقان اسلامک سنٹر میں آمد پر یوکے اسلامی مشن کے ہیڈ سید طفیل شاہ اور ڈاکٹر جاوید ندوی نے دیگر مکتب فکر کے علماء کے ہمراہ شیخ الاسلام کو خوش آمدید کہا۔

اپنا تبصرہ لکھیں