حماس سے نمٹنا مشکل ہے،ڈونلڈ ٹرمپ

سکاٹ لینڈ(پی این ایچ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ غزہ میں بھوکے بچوں کی تصاویر ہولناک، جنگ بندی تک پہنچنا ہوگا۔برطانوی وزیر اعظم کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ کیئر اسٹارمر سےغزہ کے مسئلے پر بات ہوئی، ہمیں امید ہے غزہ میں خوراک ان لوگوں تک پہنچے گی جنہیں اس کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ حماس سے نمٹنا مشکل ہے ، میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے بات کر رہا ہوں اور ہم مختلف منصوبوں پرکام کر رہے ہیں،غزہ جنگ بندی مذاکرات میں مشکلات درپیش ہیں

اپنا تبصرہ لکھیں