ختم نبوت پر تقریر نے مولانا کا دیوانہ کیا،فرخ کھوکھر جے یو آئی میں شامل

اسلام آباد (پی این یچ)جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہاہے کہ ہمسایہ ممالک ترقی کر رہے ہیں، پاکستان معاشی بحران میں ڈوبا ہوا ہے،عام آدمی کی زندگی میں تبدیلی لائے بغیر بہتری ممکن نہیں، پاکستان کو اسلامی جمہوری ریاست بنانے کی جدوجہد جاری رکھیں گے، یہ وطن اسلام کے نام پر حاصل کیا، اس کی نظریاتی بنیادوں پر سمجھوتہ نہیں ہوگا،فرخ کھوکھر کی جے یو آئی میں شمولیت خوش آئند ہے، ان کی شمولیت سے جماعت کا قافلہ مزید مضبوط ہوگا۔ سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان نے ڈیرہ تاجی کھوکھر پر شمولیتی پروگرام سے خطاب کرتے ہئوے کہاکہ اس اجتماع میں فرخ کھوکھر کی جے یو آئی میں شمولیت خوش آئند ہے، ان کی شمولیت سے جماعت کا قافلہ مزید مضبوط ہوگا۔انہوںنے کہاکہ پاکستان کو اسلامی جمہوری ریاست بنانے کی جدوجہد جاری رکھیں گے۔ انہوںنے کہاکہ ہم نے آئین کو اسلامی بنانے کے لیے ہر فورم پر آواز بلند کی،ختم نبوت کے معاملے پر سپریم کورٹ کو مؤقف بدلنے پر مجبور کیا، مولانا فضل الرحمان کہاکہ دنیا بھر میں مذہب کی توہین کی جا رہی ہے، پاکستان میں مخصوص لابی مذہبی اقدار کو کمزور کرنا چاہتی ہے۔ انہوںنے کہاکہ یہ وطن اسلام کے نام پر حاصل کیا، اس کی نظریاتی بنیادوں پر سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ انہوںنے کہاکہ ہم پاکستان میں آئین و قانون کی بالادستی چاہتے ہیں، مہنگائی نے عوام کا جینا محال کر دیا ہے، معیشت کا دھڑن تختہ ہو چکا، ہمسایہ ممالک ترقی کر رہے ہیں، پاکستان معاشی بحران میں ڈوبا ہوا ہے۔ انہوںنے کہاکہ عام آدمی کی زندگی میں تبدیلی لائے بغیر بہتری ممکن نہیں، فرخ کھوکھر کے ڈیرے کا فیصلہ اسلام آباد و راولپنڈی کے سیاسی رجحان کا مظہر ہے۔ اس موقع پر فرخ کھوکھر نے مولانا فضل الرحمان کی موجودگی میں جمعیت علمائے اسلام میں شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ مولانا فضل الرحمان کو اپنے ڈیرے آنے پر خوش آمدید کہتے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ میرا گھرانہ سیاسی ہے، میرے والد پیپلز پارٹی سے منسلک تھے ۔ انہوںنے کہاکہ ختم نبوت کی تقریر سن کر میں مولانا فضل الرحمان سے متاثر ہوا ۔انہوںنے کہاکہ بھارت سے جنگ کے دوران مولانا فضل الرحمان نے پاک فوج کا بھرپور ساتھ دیا ۔

اپنا تبصرہ لکھیں