اسلام آباد (پی این ایچ)نائب صدر پیپلزپارٹی سینیٹر شیری رحمان نے مستونگ میں پولیس قافلے پر دہشتگرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ دہشتگردوں کے بزدلانہ حملے بہادر قوم کے حوصلے پست نہیں کر سکتے۔ اپنے بیان میں شیری رحمن نے کہاکہ حملے میں شہید اہلکاروں کے اہل خانہ سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتی ہوں، دہشتگردوں کے بزدلانہ حملے بہادر قوم کے حوصلے پست نہیں کر سکتے۔ انہوںنے کہاکہ پورا ملک دہشتگردی کے خلاف متحد اور پرعزم ہے، حملے میں ملوث عناصر کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے۔ شیری رحمن نے کہاکہ حملے میں شہید اہلکاروں کی مغفرت اور زخمی جوانوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعاگو ہوں۔
