سینٹ الیکشن ،پی ٹی آئی میں پھر دراڑ

پشاور (پی این ایچ)پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان نے پارٹی قیادت سے سینیٹ امیدواروں کی فہرست پر نظر ثانی کرنے کا مطالبہ کردیا۔پی ٹی آئی پشاور سٹی کے سابق صدر رحمن جلال نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عرفان سلیم ایسا نام نہیں جنہیں کوئی جانت نہ ہو، نومئی کے بعد کئی چہرے پارٹی چھوڑ گئے ، مگر عرفان سلیم پارٹی کے ساتھ کھڑے رہے، انہوں نے نومئی کے بعد قید کاٹی اور سختیاں برداشت کیں۔رحمن جلال نے کہا کہ پارٹی کے لئے قربانیوں پر عرفان سلیم کو سینیٹ کا ٹکٹ دیا گیا، پھر بیرسٹر سیف جیسا مشکوک شخص جیل سے باہر آکر ایک فہرست جاری کرتا ہے اور اس کی فہرست سے عرفان سلیم کو نکال دیا جاتا ہے۔رحمن نے جلال نے کہا کہ سینیٹ کے ٹکٹ قانون کی بالادستی کے لئے بہائے گئے خون سے زیادتی ہے، اس ظلم پر خاموش نہیں رہیں گے اور ہر حد تک جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ اب عرفان سلیم کو کاغذات نامزدگی واپس لینے کے لئے دھمکیاں دی جا رہی ہیں، عرفان سلیم سینیٹ انتخابات سے دستبردار نہیں ہوں گے۔رحمن جلال نے کہا کہ سینیٹ امیدواروں پر فوری نظرثانی کی جائے، ایسا نہ کیا گیا تو سینیٹ انتخابات کے دن کے پی اسمبلی کا گھیراؤ کریں گے، اور کسی رکن اسمبلی کو اندر جانے نہیں دیں گے۔انہوں نے کہا کہ اے ٹی ایم امیدواروں کو ووٹ دینیوالے اراکین کے گھروں کا بائیکاٹ کریں گے، 15 تک اراکین اسمبلی ہمارے ساتھ رابطے میں ہیں۔رحمٰن جلال نے کہا کہ 21 جولائی سے ہماری تحریک شروع ہوگی۔

اپنا تبصرہ لکھیں