اسلام آباد(پی این ایچ)پی ٹی آئی نے خیبرپختونخوا میں سینیٹ انتخابات بلا مقابلہ کرانے کا فیصلہ کر لیا،تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے ،اجلاس کے بعد جو اعلامیہ جاری کیا گیا ہے اس کے مطابق جنرل نشستوں پر مراد سعید، فیصل جاوید، مرزا خان آفریدی اور پیر نورالحق قادری شامل ہیں۔ خواتین کی مخصوص نشست کے لیے روبینہ ناز، ٹیکنوکریٹ نشست پر اعظم سواتی اور سابق سینیٹر ثانیہ نشتر کی خالی نشست پر مشعال یوسفزئی کو نامزد کیا گیا ہے،بانی پی ٹی آئی عمران خان نے سینیٹ انتخابات کے لیے پارٹی امیدواروں کے نام فائنل کئے ہیںجس کی سیاسی اور پارلیمانی کمیٹی نے توثیق کر دی ہے۔پارلیمانی پارٹی کی مشاورت سے یہ فیصلہ کیا گیا کہ خرید و فروخت کے شرمناک عمل کے خاتمے کے لیے بلا مقابلہ الیکشن کو ترجیح دی گئی۔ واضح رہے اس سے قبل سینیٹ انتخابات کیلئے حکومت اور اپوزیشن کے معاہدے کے خلاف پی ٹی آئی کے ناراض امیدواروں نے دست بردار ہونے سے انکار کردیا تھا اور وزیراعلی کے پی سے مذاکرات ناکام ہونے کے بعد پی ٹی آئی کارکنوں نے وزیراعلیٰ ہائوس کے گھیرا کی دھمکی دی تھی۔
