اسلام آباد(پی این ایچ)بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے نائب وزیر اعلیٰ نے مود ی سرکار پر کڑی تنقید کرتے ہوئے پُلوں کے ٹوٹنے پر سوال اٹھا دئیے۔پُلوں، سڑکوں اور عمارتوں کے گرنے کے مسلسل واقعات نے بھارت میں مودی سرکارکی کارکردگی پر سوالیہ نشان لگا دیے ہیں۔ تیسری بڑی معیشت کی دعویدار مودی سرکار صرف دعووں تک محدود ہوکر رہ گئی ہے اور مودی سرکار کو تیسری بڑی معیشت بننے کے کھوکھلے دعوے پر کڑی تنقید کا سامنا ہے۔مہاراشٹرا کے نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار کا حالیہ بیان مون سون کے دوران سڑکوں کے دھنسنے اور پُلوں کے ٹوٹنے کی غیر معمولی تعداد میں اضافے کے بعد آیا ہے۔انہوں نے سوال کیا کہ ہندوستان تیسری بڑی معیشت بن گیا ہے مگر عمارتوں اور پُلوں کے گرنے کا ذمہ دار کون ہے؟جب ملک میں پل گر رہے ہوں، سڑکیں بیٹھ رہی ہوں اور لوگ مر رہے ہوں تو اس ترقی کا کیا فائدہ؟
