چلتی بس میں پیداہونےوالے نومولود کو سفاک باپ نے گاڑی سے نیچے پھینک دیا

پربھنی(پی این ایچ)بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں ایک 19 سالہ خاتون نے چلتی بس میں بچے کو جنم دیا لیکن خاتون کے شوہر ہونے کا دعویٰ کرنے والے شخص نے نومولود کو بس کی کھڑکی سے نیچے پھینک دیا، جس سے بچہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔واقعہ پربھنی شہر میں اس وقت پیش آیا جب ریتیکا دھیرے نامی خاتون سلیپر کوچ بس میں الطاف شیخ کے ساتھ پونے سے پربھنی جا رہی تھی۔ خاتون نے سفر کے دوران بچے کو جنم دیا، لیکن بعد ازاں الطاف شیخ نے نومولود کو بس سے نیچے پھینک دیا۔عینی شاہدین کے مطابق، بس سے کپڑے میں لپٹی چیز کو نیچے گرتے دیکھا گیا۔ جب ایک شہری نے قریب جا کر دیکھا تو معلوم ہوا کہ وہ نومولود بچہ ہے۔ شہری نے فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی۔پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے بس کو روکا اور خاتون و الطاف شیخ کو حراست میں لے لیا۔ تفتیش کے دوران دونوں نے اعتراف کیا کہ وہ بچے کی پرورش کے قابل نہیں تھے، اس لیے انہوں نے اسے بس سے پھینکنے کا فیصلہ کیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں