اسلام آباد(پی این ایچ)چکوال میں موسلادھار بارش کے باعث متعدد نشیبی علاقے زیر آب آگئے اور پانی گھروں میں داخل ہوگیا جس کے باعث شہر میں سیلابی ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق چکوال میں ریکارڈ بارش کلاؤڈ برسٹ کے باعث ہوئی۔کلر کہار ، وہالی زیر میں 325 اور چو آسیدن شاہ میں 310 ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی۔چکوال کے نواحی علاقے کھیوال میں مکان کی چھت گر نے سے ایک شخص اور ایک بچہ جاں بحق ہوگیا۔واقعے میں جاں بحق شخص کی اہلیہ اور ایک بیٹی زخمی ہے۔ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر ضرورت پڑنے پر پاک فوج کی بھی مددلی جائے گی۔پاکستان میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ نے ملک بھر میں حالیہ بارش کا ریکارڈ جاری کر دیا جس کے مطابق سب سے زیادہ بارش چکوال میں ریکارڈ کی گئی۔کلاؤڈ برسٹ کے باعث نواحی علاقہ للیاندی میں 423 ملی میٹر ، وہالی زیر میں 351 اور چوآسیدن شاہ چکوال میں 330 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
