اسلام آباد(پی این ایچ)چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے کہا ہے کہ چین خطے کی سیکیورٹی صورت حال میں استحکام کا ضامن ہے۔چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے 98ویں یومِ تاسیس کی تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی اور چینی صدر کے شی جن پنگ کی قیادت کو سراہا ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے عوامی جمہوریہ چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے 98ویں یومِ تاسیس کی یادگاری تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔تقریب میں سول و عسکری حکام، میڈیا نمائندگان، کاروباری رہنماؤں اور سول سوسائٹی کے ارکان نے شرکت کی، تقریب میں شرکت پاک چین دوستی کے لیے وسیع حمایت کی عکاس ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل ساحر شمشاد مرزا نے چین کے عوام، عسکری قیادت اور پیپلز لبریشن آرمی کے تمام افسران و جوانوں کو دلی مبارکباد پیش کی اور صدر شی جن پنگ کی میں پی ایل اے کے کلیدی کردار کو سراہا۔
