کراچی(پی این ایچ)کراچی کی اینٹی کرپشن کورٹ نے ٹڈاپ کیسز میں چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی سمیت تمام ملزموں کو بری کردیا ہے۔کراچی کی اینٹی کرپشن کورٹ نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی سمیت تمام ملازمان کو ٹڈاپ کیسز میں بری کردیا، عدالت نے مفرور ملزمان کے کیسز کو الگ کردیا۔ وفاقی اینٹی کرپشن کورٹ نے ٹڈاپ کیسز کے فیصلے سنا دیئے۔عدالت نے کہا کہ شواہد کے مطابق ملزم کے اکائونٹس میں تو رقم آئی ہی نہیں، کیس کے وعدہ معاف گواہ کو ملزم بنا دیا۔ ٹڈاپ کیسز سے مرحوم مخدوم امین فہیم کو بھی بے گناہ قرار دیا گیا۔کراچی میں وفاقی اینٹی کرپشن عدالت نے ٹڈاپ میگا کرپشن کیس میں چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی سمیت دیگر ملزمان کو باقی تمام مقدمات سے بھی بری کر دیا۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ چودہ سال تک مقدمات کو لٹکانا انصاف کے منافی ہے۔عدالت نے کہا کہ مقدمات میں نامزد بیشتر افراد کے خلاف کوئی خاص ثبوت موجود نہیں اور بیشتر لوگ رقوم واپس کرنے کے لیے تیار بھی ہو چکے ہیں۔
