اسلام آباد(پی این ایچ)حکومت اور شوگر انڈسٹری کے درمیان معاملات طے پاگئے ہیں جس کے تحت عوام کو ریلیف دیا جائے گا۔وزارت غذائی تحفظ کے اس حوالے سے جاری بیان میں کہا ہے کہ شوگر ملوں کے ساتھ بات چیت کے نتیجے میں اب چینی کی ایکس مل قیمت 165 روپے فی کلو گرام مقرر کردی گئی ہے۔وزارت غذائی تحفظ نے مزید کہا ہے کہ تمام صوبائی حکومتیں اس فیصلے کی روشنی میں عوام کو سستی چینی کی دستیابی یقینی بنائیں گی۔
