ایف بی آر کے تاجر شکن قوانین قابل قبول نہیں،سردار ثاقب نسیم

راولپنڈی(پی این ایچ)راولپنڈی چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹریز کے صدر،اور فرنیچر ایسوسی ایشن راولپنڈی کے صدر سردار ثاقب نسیم نے کہا ہے کہ ایف بی آر قوانین قابل قبول نہیں،ان قوانین کے خلاف آل پاکستان انجمن تاجران نے ملک گیر احتجاج کا اعلان کر دیا۔ایف بی آر قوانین کے خلاف 26 جولائی کو ملک کے کونے کونے ہر ضلع و تحصیل میں احتجاج ہوگا۔انہوں نے کہا کہ سیل ٹیکس ایکٹ کی شق 37 (اے اے)، 37 (بی)، 21 (ایس) فوری طور پر واپس لی جائیں، اسی طرح 21 ایس کیش ٹرانزیکشن پر 20 فیصد ٹیکس کسی صورت نہیں مانتے۔ 25 صفحات پر مبنی انکم ٹیکس گوشوارہ بھی قبول نہیں، ڈیجیٹل انوائسنگ تاجر پر بوجھ اور کرپشن کی نئی راہ کھولے گی، ڈیجیٹل انوائسنگ کرپشن کے علاوہ 6 لاکھ روپے سالانہ اضافی بوجھ بھی پڑے گا۔راولپنڈی چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹریز کے صدرنے مزید کہا کہ کاروباری طبقے کی تذلیل کسی صورت برداشت نہیں کریں گے، 16 لاکھ سے زائد کاروباری لوگ ملک چھوڑ چکے ہیں۔سیل ٹیکس کے بے ہودہ قوانین مشکلات کے سوا کچھ نہیں، پوائنٹ آف سیل ڈیوائس ایک منتھلی کرپشن فارمولا ہے، ٹیکس وصولی کا آدھا کرپشن کی نظر ہو رہا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں