کوئٹہ(پی این ایچ)قلات میں کراچی سے کوئٹہ جانے والی مسافر کوچ پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔اطلاعات کے مطابق قلات میں کوئٹہ کراچی شاہراہ پر نامعلوم مسلح افراد نے مسافر کوچ پر اندھادھند فائرنگ کی ہے۔پولیس کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں مسافر کوچ میں سوار تین افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوئے جن میں سے 7 کی تصدیق ہوگئی ہے۔ واقعے کے بعد پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکھٹے کیے جبکہ زخمیوں کو طبی امداد اور لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کیلیے ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا۔
