اسلام آباد(پی این ایچ)نیٹو کے سیکرٹری جنرل نے کہا ہے کہ اگر چین، برازیل اور بھارت نے روس سے پیٹرول خریدنا بند نہ کیا تو ان پر اقتصادی پابندیاں عائد کردیں گے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق نیٹو کے سیکرٹری جنرل مارک رٹے نے یہ بیان واشنگٹن میں امریکی سینیٹرز سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو میں دیا۔انھوں نے مزید کہا کہ ان تینوں ممالک کو روسی صدر ولادیمیر پوٹن پر براہ راست دباؤ ڈالنا چاہیے تاکہ وہ یوکرین کے ساتھ امن مذاکرات کو سنجیدگی سے لیں۔نیٹو کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ اگر یہ ممالک روس کے ساتھ تجارتی تعلقات برقرار رکھتے ہیں اور ماسکو امن کے لیے سنجیدہ نہیں ہوتا تو ان ممالک کو اس کے سنگین نتائج بھگتنا پڑیں گے۔
