IHRMآزادکشمیر کے اندر پسے ہوئے مظلوم و محکوم طبقات کی ایک توانا آواز ہے ،مقررین

اسلام آباد(پی این ایچ) انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ کے نو منتخب ڈویژنل اور ضلعی عہدیداران کی تقریب حلف برداری کا مظفرآباد میں انعقاد ، وزیر برائے سمال انڈسٹری کارپوریشنز و ٹریڈ اینڈ ٹریول اتھارٹی پروفیسر تقدیس گیلانی نے عہدیداران سے حلف لیا،اس موقع پر صدر تقریب و چیئرمین انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ آزاد کشمیر سردار فاروق ارشد ،سردار یاسین زیب،سردار شفاعت،سابق وزیر حکومت شمیم علی،مسلم کانفرنس کی مرکزی رہنماء میمونہ کیانی ایڈووکیٹ،ریحانہ کوثر،ذکیہ رزاق،فریضہ بانو،نازیہ جنت،نذیر کاظمی،سائرہ چشتی،عاقب اعوان،محمد آزاد،سردار سرور کے علاوہ عوام کی کثیر تعداد شریک تھی،سٹیج سیکرٹری کے فرائض آمنہ انور عباسی نے سرانجام دئیے،اس موقع پر مقررین نے اپنے خطاب میں کہاکہ (IHRM)آزادکشمیر کے اندر پسے ہوئے مظلوم و محکوم طبقات کی ایک توانا آواز ہے ،تنظیم کا بنیادی مقصدان شہریوں کی آوازبننا ہے جو کسی بھی لحاظ سے انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا سامنا کررہے ہیں،مقررین نے پروگرام کے مرکزی آرگنائزرز میمونہ کیانی ایڈووکیٹ اور آمنہ انور عباسی کو مبارک باد پیش کرتے کہا کہ ایک بہترین اور منظم پروگرام کےانعقاد پردونوں خواتین خراج تحسین کی مستحق ہیں،اس موقع پر پولیس کے دوجوانوں کو (IHRM)کی ایوارڈ بھی دیا گیانہوں نے ہمت و بہادری کی مثال قائم کرتے ہوئے ڈوبتی خواتین کوبچایاتھا۔

اپنا تبصرہ لکھیں