محکمہ موسمیات کی ملک بھر میں پھر شدید بارش کی پیشگوئی

اسلام آباد (پی این ایچ)آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران سندھ ، جنوبی پنجاب ، کشمیر ، شمال مشرقی/جنوبی بلوچستان ،بالائی خیبر پختونخوا میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے اس دوران گلگت بلتستان اور شمال مشرقی پنجاب میں چند مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے، ملک کے دیگر علاقوں میں گرم اور حبس رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد ،بالائی/وسطی پنجاب ، کشمیر ، گلگت بلتستان اور خضدارمیں تیزہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر موسلا دھار بارش بھی ہوئی۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔سب سے زیادہ بارش پنجاب:سرگودھا سٹی 40، چکوال 18، ساہیوال 12، سیالکوٹ سٹی 10، ٹی ٹی سنگھ 09، لاہور سٹی 07، قصور 04، حافظ آباد 03، اسلام آباد (سید پور، گولڑہ 02، زیرو پوائنٹ، ایئر پورٹ، بوکرا 01)، نارووال، شیخوپورہ، 01 ، راولپنڈی (کٹاریاں، گوالمنڈی، کچہری، شمس آباد 01)، نور پور تھل اور بہاولنگر 01، کشمیر: کوٹلی 16، راولاکوٹ 06، گلگت بلتستان: بونجی 02، بلوچستان: خضدارمیں 02 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔جمعہ کوریکارڈ کئے گئے زیادہ سیزیادہ درجہ حرارت : نوکنڈی 46،دالبندین 45، اور موہنجوداڑو میں43سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں