راولپنڈی(پی این ایچ) گورنر پناب سردار سلیم حیدر نے کہا ہے کہ آصف زرداری کے بغیر یہ سسٹم چھ ماہ نہیں چل سکتا۔جڑواں شہر میں صدرمملکت کی سالگرہ تقریب میں کارکنوں سےخطاب کرتے ہوئے سردار سلیم حیدر کا کہنا تھا کہ اس تقریب میں سب کوخوش آمدید کہتا ہوں،لاہورمیں بھی سالگرہ کےحوالےسےتقریبات منعقد ہوئیں۔انہوں نے کہا کہ بےنظیرکی شہادت پیپلزپارٹی کےلیےبہت مشکل وقت تھا، آصف علی زرداری نےدلیری اوربہادری سےپیپلزپارٹی کومتحد رکھا، انہوں نے بے نظیرکی شہادت کے بعد پارٹی کوسنبھالا، بی بی کی شہادت کےبعد پارٹی تقسیم ہوسکتی تھی۔
