مظفرآباد(پی این ایچ) سٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی(ایس ڈی ایم اے) نے آزاد جموں و کشمیر میں حالیہ برفباری کے دوران نقصانات کی تفصیلات جاری کر دی ہیں جن کے مطابق آزادکشمیر میں برف باری سے 11 گھر تباہ ہوئے اور 8 مکانات کو جزوی نقصان پہنچا۔آزاد جموں و کشمیر میں حالیہ برفباری کے باعث لینڈ سلائیڈنگ سے باغ میں ایک شہری جاں بحق ہوا ہے جبکہ لینڈ سلائیڈنگ، برفانی تودے گرنے سے 11 گھر مکمل تباہ ہو گئے جبکہ 8 مکانات کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔ایس ڈی ایم اے کے مطابق دارالحکومت سے پیر چناسی شاہراہ برفباری کے باعث بند ہوگئی جبکہ دارالحکومت سے وادی نیلم کی شاہراہ شاردہ تک بحال کر دی گئی۔برف باری کے باعث بلند بالا علاقوں اور نیلم ویلی کی بند شاہراوں کی بحالی کا کام تیزی سے جاری ہے، ہٹیاں بالا سے وادی لیپہ جانے والی شاہراہ کو بھی داوکھن تک بحال کردیا گیا جبکہ ایس ڈی ایم اے کی جانب سے پھسلن کے باعث شہریوں کو سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ حکام کے مطابق اندرون وادی لیپہ کی شاہراؤں اور برفباری سے بند بالائی علاقوں کی شاہراوں کی بحالی کا کام بھی تیزی سے جاری ہے۔
آزادکشمیر میں برف باری سے 11 گھر تباہ، 8 مکانات کو جزوی نقصان پہنچا
