اسلام آباد اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 5.8 ریکارڈ

اسلام آباد/ہنزہ(پی این ایچ)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے باعث لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا اور زلزلے کے دوران شہری گھروں سے باہر نکل آئے اور کچھ وقت کھلے آسمان تلے گزارا ۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور اس کے اطراف میں پیر کی دوپہر کو زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور وہ گھروں، دفاتر سے باہر نکل آئے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.8 ریکارڈ کی گئی اور اس کا مرکز کشمیر کا شمال مغربی حصہ تھا جبکہ اس کی گہرائی 10 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔ دریں اثناء ہنزہ میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں،ا بتدائی معلومات کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں فوری طور پر کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔