ایبٹ آباد :باپ نے 3بچوں کو زہر دے کر مار ڈالا

ایبٹ آباد (پی این ایچ) ایبٹ آباد میں دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا جہاں باپ نے تین بچوں کو زہر دے کر مار ڈالا۔رپورٹ کے مطابق کاغان کالونی میں قیامت، حالات سے تنگ شخص نے اپنے ہی بچوں کی جان لے لی، تین معصوم بچے جاں بحق ہوگئے، والد زندہ بچ گیا، والدہ کی حالت تشویشناک ہے۔ میاں بیوی کو ایوب میڈیکل کمپلیکس منتقل کردیا گیا، علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا جب کہ تھانہ میرپور کی حدود میں افسوسناک سانحے کی تحقیقات کا آغاز کردیا۔کاغان کالونی میں اقر لین میں کاشف سواتی نامی شخص نے بیوی اور بچوں کو زہر دے کر خودکشی کی کوشش کی، 3 معصوم بچے جاں بحق ہوگئے۔ غازیان (6 سال)، آئزل (3 سال) اور شہرام (9 ماہ) شامل ہیں، جو مبینہ طور پر کوئی زہریلی چیز کھانے کے باعث جاں بحق ہوئے۔ اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی شاہین خان اور ایس ایچ او اصغر خان پولیس نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچے، نعشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر ایوب ٹیچنگ ہسپتال منتقل کیا گیا