ایک ذہنی مریض سمجھتا ہے میں نہیں تو کچھ نہیں، ترجمان پاک فوج

راولپنڈی(پی این ایچ)ترجمان پاک فوج لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ ذہنی مریض شخص یہاں بیٹھ کر افواج پاکستان کے خلاف باتیں کررہا ہے، کہتا ہے میری پارٹی کا جو بندہ این ڈی یو میں گیا وہ غدار ہے، یہ سمجھتا ہے پاک فوج میں جو بندہ ہے وہ غدار ہے،تم کیا سمجھتے ہو خود کو؟ تم کون ہو جو غداری کے سرٹیفکیٹ بانٹ رہے ہو،ذہنی مریض کی منطق کے مطابق جب بھارت نے حملہ کیا، یہ ہوتا تو کشکول لے کر چل پڑتا کہ آؤ بات کرتے ہیں، یہ تو کہتا تھا خارجیوں کا پشاور میں دفتر کھول دیں، یہ چاہتے ہیں ان خارجیوں سے بات چیت کریں جو ہمارے بچوں کے قتل میں ملوث ہیں،آپ کی سیاسی شعبدہ بازی کا وقت ختم ہو چکا ہے،لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے بریفنگ میں کہا کہ ہم پاکستان کی مسلح افواج ہیں ، کسی سیاسی سوچ کے عکاس نہیں ، اگر کوئی شخص اپنی سوچ کے تحت پاکستان کی فوج پر حملہ آور ہوتا ہے تو ہم بھی جواب دیں گے، پاک فوج کے خلاف عوام کو بھڑکانے کی اجازت نہیں دی جائے گی،ریاست پاکستان سے بڑھ کرکچھ نہیں،ہم کہیں نہیں جا رہے، جب تک پاکستان ہے فوج رہے گی اور پاکستان ابد تک رہے گا، ڈی جی آئی ایس پی آرنے مزید کہا کہ سی ڈی ایف کے نوٹیفکیشن پر پروپیگنڈا کیا گیا،کیا یہ آزادی اظہار رائے ہے؟ یہ کونسی سیاست ہے؟،گورنر راج کا فیصلہ حکومت کرے گی۔