بہاولپور، زمیندارکا دل نہ کانپا،فصل میں گھسنے پر بھینس کی ٹانگیں کاٹ دیں

بہاولپور(پی این ایچ)بہاولپور میں تھانہ نوشہرہ جدید کی حدود میں زمیندار نے کلہاڑی کے وار سے بھینس کی ٹانگیں کاٹ دیں۔پولیس کے مطابق زمیندار نے بھینس فصل میں گھس جانے پر اسکی ٹانگیں کاٹیں،پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔یاد رہے اس سے قبل بھی سندھ کے علاقے سانگھڑ میں بااثر افراد نے اونٹ کی ٹانگ کاٹ دی تھی ۔