سرگودھا(پی این ایچ)سرگودھا شہر میں موٹر سائیکل سوار ڈاکوں نے ڈکیتی کی واردات میں مزاحمت پر فائرنگ کر کے نوجوان تاجر کو قتل کر دیا اور فرار ہو گے۔پولیس نے مقتول کی نعش پوسٹمارٹم کے بعد ورثا کے سپرد کر کے واردات کا مقدمہ درج کر لیا اور مصروف تفتیش ہے۔مقتول تاجر کے نماز جنازہ ادا کر کے سپردخاک کرنے پر ہر آنکھ اشک بار تھی۔زرائع کے مطابق سرگودھا شہر کے علاقہ سلانوالی روڈ پر گلشن عظیم ٹان کے قریب 50 سالہ تاجر خواجہ نوید شہزاد سہگل اپنی دکان بند کر کے گھر جا رہا تھا کہ موٹر سائیکل سوار دو مسلح ڈاکوں نے رقم سے بھرا تھیلا چھین لیا اور مزاحمت پر اندھا دھند فائرنگ کر کے نوجوان تاجر خواجہ نوید شہزاد شدید زخمی کر دیا اور فرار ہو گے جس پر زخمی تاجر کو ریسکیو کر کے تشویشناک حالت میں ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال منتقل کردیا گیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔پولیس نے مقتول کی نعش پوسٹمارٹم کے بعد ورثا کے سپرد کر دی اور واردات کا مقدمہ درج کر کے مصروف تفتیش ہے تاہم مقتول تاجر کے نماز جنازہ ادا کر کے سپردخاک کرنے پر ہر آنکھ اشک بار تھی۔یاد رہے کہ چند روز قبل شہر کے علاقہ استقلال آباد کالونی میں دکاندار رضوان سے موٹر سائیکل پر سوار دو مسلح ڈاکوں نے گن پوائنٹ دو لاکھ چھین لئے جن کی عدم گرفتاری سے ایک اور خونی ڈکیتی کی واردات سے تاجران میں تشویش کی لہر پائی جا رہی ہے۔
سرگودھا، راہزنوں کی ڈکیتی کی واردات ،مزاحمت پر نوجوان تاجر قتل
