سرگودھا(پی این ایچ)تیز رفتار بس کے مسافر رکشہ کو کچل دینے میں تین خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق اور تین افراد شدید زخمی ہو گئے جن کو ہسپتال منتقل کر کے پولیس مصروف تفتیش ہے۔زرائع کے مطابق ٹوبہ سے سمندری روڈ پر گائوں رجانہ کے قریب فیصل آباد سے جانے والی تیز رفتار بس کے مسافر رکشہ کو کچل دینے میں 3 خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق اور 3 افراد شدید زخمی ہو گے اور حادثہ میں رکشہ کو شدید نقصان پہنچا جبکہ بس ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔تاہم متوفین اور زخمیوں کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا اور پولیس مصروف تفتیش ہے۔
سرگودھا ،بس نے مسافر رکشہ کو کچل دیا،6 افراد جاں بحق ،3 زخمی
