لاہور(پی این ایچ)لاہور کے علاقے مناواں بی ایم سی اسٹاپ کے قریب بچہ کھلے مین ہول میں گر گیا اور واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی ہے۔معصوم بچے کے مین ہول میں گرنے کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں بچے کو مین ہول میں گرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، اس واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔بچے کو شہریوں نے اپنی مدد آپ کے تحت مین ہول سے نکال لیا اور فوٹیج میں نظر آرہا ہے کہ سڑک سے گزرنے والے ایک شہری بچے کو باہر نکالنے کی کوشش کرتے ہیں اسی دوران دوسرا شہری بھی آجاتا ہے اور بچے کو مین ہول سے باہر نکال لیتے ہیں۔
لاہور ایک اور بچہ مین ہول میں گرگیا
