لاہور( پی این ایچ)تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ میر اایمان ہے کہ لاہور سے تاریخ اٹھے گی ،ہماری کسی سے ذاتی دشمنی نہیں نہ ہم لاہور قلعہ فتح کرنے آئے ھے ،دنیا کی تاریخ میں کبھی ایسا نہیں ہوا کہ ایک پارٹی سے اس کا مینڈیٹ چھین لیا جائے ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے تمام کارکنان ، لیڈرز ،اراکین کا مشکور ہوں وہ تین دن ہمارے ساتھ رہے ۔کسی کو مارا گیا ،کسی کی گاڑی کا شیشہ توڑا گیا ، کسی کو اغوا ء کیا گیا، انہوں نے اپنی ڈیوٹی کی ہم نے اپنی ڈیوٹی کی۔محمود خان اچکزئی نے کہا کہ پوری دنیا کہتی ہے کہ عوام کی رائے کو احترام ہوناچاہیے ، جہاں عوامی رائے کا احترام ہو گا وہاں ترقی ہو گی۔ جب سے پاکستان بنا جمہوری اور غیر جمہوری قوتوں کے درمیان رسہ کشی رہی،غیر جمہوری قوتوں کا رویہ ہمیشہ متکبرانہ رہا ، یہ پاکستان کی بنیادوں کو کھوکھلا کر رہی ہے۔ محمود خان اچکزئی نے کہا ہم ظلم مٹانے نکلے ہیں ،آپ کو ہمارا ساتھ دینا ہو گا،اگر کوئی پاکستان سے محبت کرتا ہے تو اسے نکلنا ہو گا، بعض اوقات انسان نہیں نکل سکتا ،، جہاں جہاں اپنی آواز بلند کر سکتے ہیں اپنی آواز بلند کریں۔محمود خان اچکزئی نے کہا کہ دہشتگردی کی ہر صورت میں مذمت کرنی چاہیے، دہشتگردی قومیت کے خلاف ہو ، فرد کے خلاف ہو ،ادارے کے خلاف ہو اس کی مذمت ہونی چاہیے۔ انہوں نے مزید کہاکہ جب 9 مئی ہوابانی پی ٹی آئی جیل میں تھے، بانی پی ٹی آئی نے جیل میں کہا کہ معاملے پر جوڈیشل کمیشن بنا دیں،کیا آج تک کمیشن بنایا گیا ۔ اگر کمیشن بن جاتا ہو تو سارے معاملات سامنے آ جاتے۔محمود خان اچکزئی نے9 مئی 2023 کو لاہور میں جناح ہائوس پر حملے، قائد اعظم محمد علی جناح کے نوادرات اور کور کمانڈر کے گھر کا سامان لوٹ لینے کے واقعات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ کسی پرائیوٹ گھر میں کوئی بغیر اجازت نہیں جا سکتا، کور کمانڈر کے گھر کوئی کیسے چلا گیا ، اسکی تحقیقات ہونی چاہیے،یہاں پر اگر کسی کو گولی ماری جائے وہاں کون نکلے گا۔ایک سوال کے جواب میں محمود خان اچکزئی نے کہا، میں نوٹیفیکیشن کے بغیر ہی قائد حزب اختلاف ہوں ۔علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا ہے کہ لاہور زندہ دلوں کا شہر ہے ، میں امید کرتا ہوں پنجاب کے حکمران بھی بڑے دل والے ہوں گے۔جتنا پنجاب خوبصورت ہے ان کے حکمران بھی بڑے دل والے ہونے چاہئیں،موجودہ حکمرانوں کا دل چھوٹا ہے۔راجہ ناصر عباس نے کہا کہ ہم لاہور میں 8 جنوری کو پہنچے ، جن لوگوں ہمارا استقبال کیا میں ان تما م کا شکریہ ادا کرتا ہوں ۔
میر اایمان ہے لاہور سے تاریخ اٹھے گی ،کسی سے ذاتی دشمنی نہیں ،آئین کی بالادستی چاہتے ہیں’ محمود اچکزئی
