وزارت توانائی کی ہدایت پر لیسکو میں سولر گرین میٹر پر پابندی عائد

اسلام آباد (پی این ایچ)وزارت توانائی کی ہدایت پر لیسکو میں سولر گرین میٹر پر پابندی عائد کر دی گئی اس حوالے سے لیسکو حکام نے بتایا کہ لیسکو کے ہزاروں صارفین سولر گرین میٹرز سے محروم رہیں گے، نیپرا نے میٹر لگانے کی ہدایت کی تھی تاہم وزارت توانائی نے پابندی لگا دی۔انہوں نے کہا کہ ہم وزارت توانائی کے احکامات پر عمل کرنے کے پابند ہیں، سولر گرین میٹر لگانے پر پابندی ایک سے دو ماہ تک برقرار رہ سکتی ہے۔لیسکو حکام کے مطابق گھریلو اور صنعتی صارفین کو سولر گرین میٹر لگانا بند کر دیے ہیں، اب نئی سولر گرین میٹر پالیسی آنے پر ہی میٹر لگائے جائیں گے۔حکام نے کہا کہ دیگر تمام ڈسکوز نے بھی سولر کنکشن دینا بند کر دیے ہیں۔