اسلام آباد(پی این ایچ)وزیراعلی سہیل آفریدی سمیت خیبرپختونخوا کے پانچ اراکینِ صوبائی اسمبلی کو اشتہاری قرار دے دیا گیا،عدالتی اشتہار کے مطابق مینا خان، امجد علی، شفیع اللہ جان اور اقبال آفریدی کے بھی اشتہار شائع کیے گئے ہیں۔پانچوں ملزمان کو سی ٹی ڈی اسلام آباد کے دو مقدمات میں اشتہاری قرار دیا گیا ہے، عدالت کی جانب سے اشتہار کے ذریعے ملزمان کو 30 روز کے اندر پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔عدالتی اشتہار میں واضح کیا گیا ہے کہ اگر ملزمان مقررہ 30 دن کے اندر عدالت میں پیش نہ ہوئے تو ان کے خلاف مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
وزیراعلیٰ کے پی کے اشتہاری قرار
