پاکستان عوام راج تحریک ،اقرار الحسن نے نئی سیاسی جماعت بنا لی

لاہور(پی این ایچ)معروف صحافی اینکر پرسن اقرار الحسن نے نئی سیاسی جماعت کے قیام اور نام کا اعلان کردیا۔لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران اقرار الحسن نے اپنی نئی سیاسی جماعت کے نام ’پاکستان عوام راج تحریک کا اعلان کیا۔اقرار الحسن نے اعلان کیا کہ ’میں کبھی کوئی سیاسی، پارٹی عہدہ یا پھر سرکاری پوزیشن نہیں لوں گا۔انہوں نے کہا کہ میں اللہ اور اُن کے نبی کو گواہ بناکر کہتا ہوں کہ پارٹی یا سرکاری سطح پر کوئی عہدہ نہیں لوں گا۔اقرار الحسن کا کہنا تھا کہ مجھے امید ہے ہماری پارٹی پاکستان میں نئی سیاسی تبدیلی لے کر آئے گی اور ہم روایتی سیاست کے رواج کو توڑ کر عوام کیلیے امید بنیں گے۔میں اللہ کو گواہ بنا کر قسم کھاتا ہوں ساری زندگی کوئی سرکاری عہدہ نہیں لوں گا، کوئی سیاسی عہدہ نہیں لوں گا، کچھ بھی ہو جائے کوئی عہدہ نہیں لوں گا، میں کام فکری اور شعوری کام کرنا ہے، انہوں نے ساتھ میں یہ بھی اعلان کیا کہ میں کسی دوسری یا اپنی پارٹی سے کوئی فائدہ بھی حاصل نہیں کروں گا۔ اقرار الحسن نے یہ بھی اعلان کیا کہ وہ اپنی جماعت کی سرگرمیاں جلد ملک بھر میں شروع کریں گے۔اقرار الحسن کا کہنا ہے کہ ہماری پارٹی ایک جمہوری پلیٹ فارم ہے جس کے مالک پاکستان کے عوام ہیں اور دیگر جماعتوں کی طرح کوئی خاندان یا شخصیت اسکا وارث نہیں ہے۔