پشاور(پی این ایچ)ریگی میں جائیداد کے تنازع پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ، خواتین سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے۔ریگی غزالی گھڑی میں دو فریقین کے مابین فائرنگ ہوئی جس کے نتیجے میں چھٹی پر آیا ہوا یوسف نامی شخص جاں بحق ہوگیا، مقتول ایف سی میں ملازم تھا۔پولیس کے مطابق فائرنگ سے7 افراد شدید زخمی ہوئے، جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔فائرنگ سے زخمی ہونے والا زخمی چل بسا، جاں بحق افراد کی تعداد دو ہوگئی۔ زخمیوں میں دو خواتین کی حالت تشویش ناک ہے۔پولیس جائے موقع پر پہنچ گئی تاہم علاقے میں حالات بدستور کشیدہ ہیں۔
پشاور،جائیداد کے تنازع پر فائرنگ، ایف سی ملازم سمیت دو افراد جاں بحق
