اسلام آباد(پی این ایچ) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سربراہ محسن نقوی کی ہدایات پر 7 فروری سے شروع ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی تیاریاں روکنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیم انتطامیہ سے متبادل پلان بھی مانگ لیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق بنگلادیش کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے بھارت نہ جانے کے فیصلے پر پاکستان نے مکمل حمایت کی یقین دہانی کرا رکھی ہے۔بنگلادیش کے بھارت نہ جانے کے مؤقف پر آئی سی سی کا حتمی فیصلہ 21 جنوری کو ہوگا۔پی سی بی کا موقف ہے کہ سیکیورٹی وجوہات کی بناء پر بھارت جا کر نہ کھیلنے کا بنگلادیش کا موقف معقول اور درست ہے۔بنگلادیش کا ایشو حل نہ ہونے کی صورت میں پاکستان ورلڈ کپ میں شرکت کے فیصلے کا دوبارہ جائزہ لے گا۔
پی سی بی بنگلہ دیش کی حمایت میں سامنے آ گیا ، ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی تیاریاں روک دیں
