آئین اور قانون ٹھیک ہے لیکن اس پر عمل درآمد نہیں کیا جا رہا، علامہ راجہ ناصر عباس

اسلام آباد (پی این ایچ)سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا ہے کہ کراچی کو اتنا بجٹ دیا لیکن اس کے ساتھ سوتیلی ماں کا سلوک کیا گیا، کراچی کی حالت دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے۔ایک انٹرویو کے دور ان علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا کہ کراچی میں 22 میں سے 21 نشستیں پی ٹی آئی جیتی لیکن انہیں حق نہیں ملا، جب عوام کے نمائندے اور بااختیار لوگ نہیں آئیں گے تو نظام بہتر نہیں ہوگا۔اِنہوںنے کہاکہ 18ویں آئینی ترمیم کئی ماہ کی مشاورت کے بعد لائی گئی، 18ویں ترمیم کے تحت صوبوں کو بااختیار بنایا گیا۔ انہوںنے کہاکہ 18ویں ترمیم ترمیم مشاورت اور اتفاق رائے سے لائی گئی، 18ویں ترمیم ایک متفقہ ڈاکومنٹ ہے جس پر سب نے اتفاق کیا۔علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا کہ آئین اور قانون ٹھیک ہے لیکن اس پر عمل درآمد نہیں کیا جا رہا، پہلے ہی آئین و قانون پر عوام کا اعتماد کم ہوتا جا رہا ہے آپ مزید خرابی پیدا کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جب آپ کی آنکھوں میں آئین کا تقدس نہیں تو عوام کیسے اس پر اعتماد کرے گی، اس وقت کراچی اور اندرون سندھ نااہل لوگوں کے قبضے میں ہے۔