ہرارے(پی این ایچ)آئی سی سی انڈر19 کرکٹ ورلڈکپ کے سپر سکس مرحلے میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے دی۔تفصیلات کے مطابق ہرارے میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا جو درست ثابت ہوا۔پاکستانی شاہینوں نے کیوی بلے بازوں کو جم کر کھیلنے نہ دیا اور پوری ٹیم کو 110 رنز پر پویلین واپس بھیج دیا۔ ہیوگو بوگ 39 رنز بناکر نمایاں رہے۔پاکستان کی جانب سے عبدالسبحان نے 4، علی رضا نے 3 جبکہ محمد صیام اور مومن قمر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔پاکستان نے 111 رنز کا ہدف سمیر مہناس کی 59 گیندوں پر 76 رنز کی برق رفتار ناقابل شکست اننگز کی بدولت 2 وکٹوں کے نقصان پر 17.1 اوورز میں حاصل کرلیا۔کپتان فرحان یوسف 11 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ عثمان خان 15 اور حمزہ ظہور 8 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
آئی سی سی انڈر19ورلڈ کپ،پاکستان کے ہاتھوں نیوزی لینڈ کو شکست
