کراچی (پی این ایچ)اداکارہ سبینہ سید نے اپنی شادی میں گانے نینوں والے نے چھیڑا من کا پیالہ پر ڈانس کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر خاقان شاہنواز کے فین پیج سے ویڈیو شیئر کی گئی جس میں بلیو رنگ کے لباس میں ملبوس سبینہ سید گانے پر پرفارم کررہی ہیں اس موقع پر شوہر خاقان بھی بیٹھے مسکرا رہے ہیں۔ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے سبینہ سید کی پرفارمنس کی تعریف کی جارہی ہے۔ خاقان شاہنواز اور سبینہ سید کی شیندی کی تقریب میں میڈیا انڈسٹری کے کئی لوگوں نے شرکت کی۔ معروف اداکارہ کبری خان اور شازیہ وجاہت کی ڈانس پرفارمنس نے شیندی کی تقریب کو چار چاند لگادیے۔
اداکارہ سبینہ سید کا اپنی شادی کی تقریب میں دھماکے دار ڈانس
