اداکارہ ہانیہ عامر کی ’’میری زندگی ہے توں‘‘ کے سیٹ سے دلچسپ ویڈیو وائرل

لاہور( پی این ایچ)نامور اداکارہ ہانیہ عامر کی میری زندگی ہے توں کے سیٹ سے دلچسپ ویڈیو وائرل ہوگئی۔فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ ہانیہ عامر نے مزاحیہ ویڈیو شیئر کی جس میں سیٹ پر وہ اور بلال عباس کے ساتھ ان کی دوست بھی موجود ہیں۔انہوں نے کیپشن میں لکھا کہ آپ ڈاکٹر آئرہ کے ساتھ ایسا کیوں کرتے ہیں؟،مزاحیہ ویڈیو میں ہانیہ عامر سے ان کی دوست پوچھتی ہیں کہ ایسکیوز می میم آپ کون ہیں؟۔جواب میں اداکارہ کہتی ہیں کہ بتاتی ہوں، میں وہ دل ہوں جسے توڑا گیا، میں وہ ہاتھ ہوں جسے چھوڑا گیا، میں وہ آنکھیں ہوں جسے نم کیا ہزاروں نے، میں وہ کان ہوں جسے سنائی نہیں دیا، میں وہ ہونٹ ہوں جس سے وقت پر بولا نہیں گیا اور میں وہ ہوں جسے چھوڑا گیا۔انہوں نے چند گھنٹوں قبل یہ ویڈیو شیئر کی ہے جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہیں۔