اسلام آباد سے آئی ایم ای آئی چینج کرنیوالا نیٹ ورک بے نقاب، 16ملزمان گرفتار

اسلام آباد (پی این ایچ)اسلام آباد پولیس نے مختلف کارروائیوں میں چند منٹ میں موبائل فون کی شناخت مٹانیوالاآئی ایم ای آئی چینجنگ نیٹ ورک بے نقاب کرتے ہوئے ماسٹر مائنڈ سمیت16 ملزمان گرفتارکرلئے۔پولیس کے مطابق آئی ایم ای آئی چینج کرنے والا یہ ریکٹ پنجاب بھر میں پھیلا ہوا تھا،جسے توڑ دیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق ملزمان اسلام آباد کے پوش علاقے میں بیٹھ کر غیر قانونی سرگرمیاں چلا رہے تھے ، ملزمان کا ہدف 2لاکھ روپے سے زائد مالیت کے قیمتی موبائل فونز ہوتے تھے۔تحقیقات کے مطابق اسلام آبادمیں پکڑے جانیوالے چور سے تفتیش کے دوران پورے نیٹ ورک کا سراغ ملا تھا جس کے بعد پنجاب اورخیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں کارروائیاں کے دوران 16 ملزمان کو حراست میں لیا گیا ۔