او جی ڈی سی کا آغا خان یونیورسٹی اسپتال کے تعاون سے ہیپاٹائٹس سی کے خاتمے کے لیے کیمپس کا آغاز

اسلام آباد(پیٹریاٹک نیوز حب)آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی) نے آغا خان یونیورسٹی اسپتال کے یو ایچ) کے تعاون سے ہیپاٹائٹس سی کے خاتمے کے لیے کیمپس کا سلسلہ شروع کیا ہے۔ ان کیمپس میں عوام کو مفت اسکریننگ، ٹیسٹ، ڈاکٹر سے مشاورت اور مفت ادویات فراہم کی جائیں گی۔ یہ منصوبہ او جی ڈی سی کے کارپوریٹ سوشل ریسپانسبلٹی (سی ایس آر)پروگرام کا حصہ ہے، جس کا مقصد کمپنی کے آپریشنل علاقوں میں بسنے والے لوگوں کو مفت صحت کی سہولیات فراہم کرنا ہے۔تفصیلات کے مطابق یہ کیمپس پنجاب کے اضلاع چکوال، اٹک، گوجر خان (راولپنڈی) اور ڈیرہ غازی خان، جبکہ سندھ کے اضلاع حیدرآباد، سانگھڑ اور گھوٹکی میں قائم کیے جائیں گے۔ منصوبے کا پہلا مرحلہ 23 ستمبر سے 11 دسمبر 2025 تک جاری رہے گا۔ اس کے بعد دو بار فالو اپ کیمپس ہوں گے۔ پہلا فالو اپ 30 ستمبر سے 18 دسمبر 2025 تک اور دوسرا مرحلہ 31 مارچ سے 18 جون 2026تک جاری رہے گا۔یہ اشتراک او جی ڈی سی کی پائیدار اور صحت سب کے لیے کی سہولیات فراہم کرنے کی کوششوں کی عکاسی کرتا ہے۔ اس سے قبل کمپنی نے الشفا ٹرسٹ اسپتال کو جدید موبائل آئی آپریشن تھیٹر یونٹس عطیہ کیے اور ملک بھر میں 35 مفت آنکھوں کے کیمپس بھی منعقد کیے، جن میں ہزاروں مریضوں کو موتیا کے آپریشن، مشاورت اور عینکیں فراہم کی گئیں تھیں۔ یہ تمام اقدامات او جی ڈی سی کے پائیدار ترقی کے ہدف نمبر 3، یعنی صحت مند زندگی اور فلاحِ عامہ کے عزم کو ظاہر کرتے ہیں۔