اٹک،خگوانی گاؤں میں گیس لیکج سے گھر میں دھماکہ سے نو افراد زخمی ہوگئے

اٹک (پی این ایچ)اٹک کی تحصیل حضرو کے خگوانی گاؤں میں گیس لیکج سے ایک گھر میں دھماکا ہو گیا۔ریسکیو حکام کے مطابق گیس لیکج سے ہونے والے دھماکے میں گھر کی چھت گر گئی ہے۔حکام نے کہا کہ گھر کی چھت کے ملبے تلے آ کر 9 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ریسکیو حکام نے کے مطابق واقعے میں زخمی ہونے والے تمام افراد کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔