بانی پی ٹی آئی کی آنکھ کا مسئلہ گزشتہ 6 ماہ سے چل رہا ہے، علیمہ خان

راولپنڈی (پی این ایچ)بانی پاکستان تحریک انصاف کی ہمشیرہ علیمہ خان کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی آنکھ کا مسئلہ گزشتہ 6 ماہ سے چل رہا ہے، حکومت نے کہا ہے ہسپتال لے جا کر بانی پی ٹی آئی کی آنکھ کا علاج کیا گیا، ہمیں کیا پتہ کہ کس نے اور کیا علاج کیا ہے؟علیمہ خان نے اپنے وکیل فیصل ملک کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز سلمان صفدر کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوئی ہے، سلمان صفدر نے اتنا کہا ہے کہ ان کی ملاقات ہوئی ہے، ہم سب سپریم کورٹ جائیں گے، رپورٹ کے بارے میں (آج) ہی ہمیں پتہ چلے گا۔علیمہ خان نے کہا کہ میرے اور میری بہن کے بچوں نے بسنت پر پتنگیں اڑائیں۔وکیل فیصل ملک نے کہا کہ استغاثہ کا انحصار ایک یو ایس بی پر ہے جس میں 65 سے زائد ویڈیوز ہیں، علیمہ خان کے خلاف پیش کی گئی ویڈیوز متنازع ہیں۔فیصل ملک نے کہا کہ امید ہے عدالت استغاثہ کی ویڈیوز کو رد کرے گی، ویڈیوز میں کوئی سمجھ ہی نہیں آرہی کون کیا کہہ رہا ہے؟ کس سورس سے لی گئی ہیں؟۔