راولپنڈی (پی این ایچ)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی صحت کے حوالے سے خبریں تشویشناک ہیں۔راولپنڈی میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ عدالتی فیصلوں کے باوجود بانی پی ٹی آئی سے ہماری ملاقات نہیں کروائی گئی۔انہوںنے کہاکہ بانی پی ٹی آئی کی صحت کے حوالے سے خبریں تشویشناک ہیں، ان کی صحت سے متعلق خاندان کو بیخبر رکھا گیا، ان کی آنکھ کا آپریشن ہوا ہے جس پر ہمیں تشویش ہے۔اس موقع پر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہاکہ رات ہم دھرنا دیں گے، ہماری پارٹی کے ایم پی ایز اور ایم این ایز پہنچ رہے ہیں۔ یہ ہمارے لیڈر کا معاملہ ہے، ایسے نہیں جانے دیں گے۔سہیل آفریدی نے کہا کہ حالات کو زبردستی خراب کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔انہوںنے کہاکہ چاہتے ہیں بانی پی ٹی آئی سے ہماری ملاقات کروائی جائے، بانی پی ٹی آئی سے ذاتی معالج اور فیملی کی ملاقات کروائی جائے۔
بانی کی صحت کے حوالے سے خبریں تشویشناک ہیں،سلمان اکرم راجہ
