برائلر گوشت کی قیمت میں8روپے کلو اضافہ

لاہور( پی این ایچ)شہر میں پرچون سطح پر فی کلو برائلر گوشت کی قیمت مزید8روپے اضافے سے 548روپے، زندہ برائلر مرغی کی قیمت 5اضافے سے 378روپے فی کلو جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت337روپے فی درجن کی سطح پر مستحکم رہی۔ اوپن مارکیٹ میں بعض مقامات پر دکانداروںنے برائلر گوشت سرکاری نرخ سے 20 روپے کلو زائد پر فروخت کیا ۔