بھاٹی گیٹ واقعے کے بعد اسلام آباد میں گٹروں کے ڈھکن لگنا شروع

اسلام آباد (پی این ایچ)لاہور کے بھاٹی گیٹ واقعے کے بعد اسلام آباد میں مین ہولز کے ڈھکن لگنا شروع ہو گئے، ضلعی انتظامیہ کی ٹیموں نے کھلے گٹروں کو بند کرنا شروع کر دیا۔سی ڈی اے حکام کے مطابق سیوریج مین ہولز کے ڈھکن چوری ہونے سے بچانے کا کوئی میکنزم موجود نہیں ہے، ان ڈھکنوں کا چوری ہونا معمول بن گیا ہے۔حکام کے مطابق لگایا گیا ڈھکن کچھ دن بعد غائب ہو جاتا ہے۔حکام نے بتایا کہ سی ڈی اے کی حدود میں آنے والے مین ہولز کی تعداد 30 ہزار ہے جبکہ 600 سیوریج مین ہولز کے ڈھکن موجود نہیں ہیں۔حکام کے مطابق ریٹ رننگ کنٹریکٹ کیلئے 1700 سیوریج مین ہولز کو کور کرنے کا کہا ہے، اتنی تعداد کا مقصد مستقبل میں ڈھکن کے چوری ہونے یا ٹوٹ جانے کیلئے ہے۔