اشتعال انگیز، پاکستان اور ریاستی اداروں کے خلاف تقریر کی اجازت نہیں ہوگی، این او سی جاری
کراچی(پی این ایچ)تحریک انصاف کی درخواست پر غور کرتے ہوئے سندھ حکومت نے تحریک انصاف کو باغ جناح کراچی میں جلسے کی تحریری اجازت دے دی۔تحریک انصاف کی درخواست پر ڈپٹی کمشنر ایسٹ نے تحریری اجازت نامہ بھی جاری کردیا۔ جس کے مطابق اتوار کو پی ٹی آئی باغ جناح کراچی میں پنڈال سجائے گی۔سینئر وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے اپنے بیان میں کہا کہ پی ٹی آئی کا جلسہ اتوار کو باغِ جناح گرانڈ میں ہوگا، جلسے کے لیے این او سی شرائط کے ساتھ جاری کیا گیا ہے۔جلسے میں اشتعال انگیز، پاکستان اور ریاستی اداروں کے خلاف تقریر کی اجازت نہیں ہوگی۔
تحریک انصاف کو کراچی میں جلسے کی مشروط اجازت مل گئی
