دھیرکوٹ نیلہ بٹ روڈ پر آتشزدگی دس دکانیں جل گئیں

باغ(پی این ایچ)دھیرکوٹ نیلہ بٹ روڈ پر آتشزدگی دس دکانیں جل گئیں وجہ معلوم نہ ہوسکی بڑے پیمانے پر نقصان ۔ضلع باغ تحصیل دھیرکوٹ نیلہ بٹ روڈ پر جمعرات کی شب آتشزدگی کے نتیجے دس دکانیں خاکستر جن میں کروڑوں مالیت کا سامان اور خوبصورت مارکیٹ مٹی کا ڈھیر ہو گئی بتایا جاتا ابھی تک آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ادھر مقامی لوگوں نے شدید احتجاج کرتے کہا کہ یہاں تحصیل میں آگ بجھانے کی گاڑی تک نہیں جو بڑا المیہ ہے اس مارکیٹ میں کام کرنے والے درجنوں لوگوں کاروزگار منسلک تھا مارکیٹ آتشزدگی کی وجہ سے کئی گھرانوں کے چولہے بجھ گئے عوامی حلقوں نے حکومت وقت سے فوری اس کا ازالہ کرنے کا پر زور مطالبہ کیا مقامی انتظامیہ جلد از جلد اعدادوشمار جمع کرکے حکومت کو پہنچائے جبکہ تحصیل بیرپانی کے علاقے سیری پیراں سیدمسرت گیلانی کابڑا گھر مکمل برفباری سے تباہ ہوا جبکہ متعدد زد میں ہیں جن کا نقصان بھی لاکھوں میں بنتا ہے –