راولپنڈی،تین روز کے دوران 95 پیشہ ور بھکاری گرفتار

راولپنڈی(پی این ایچ)راولپنڈی پولیس نے تین روز کے دوران شہر بھر سے 95 پیشہ ور بھکاری گرفتارکرلئے، زیر حراست افراد میں 59 مرد اور 36 خواتین شامل ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایت پر راولپنڈی پولیس کا پیشہ ور گداگروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، تین روز کے دوران شہر بھر سے 95 پیشہ ور بھکاری گرفتار، زیر حراست افراد میں 59 مرد اور 36 خواتین شامل ہیں، پیشہ ور گداگروں کے خلاف کارروائی کے لئے سپیشل سکواڈ تشکیل دیئے گئے ہیں، مصروف سڑکوں اور شاہراہوں پر گداگری کی روک تھام کے لیے کڑی نگرانی کی جارہی ہے، پیشہ ور گداگر مصروف شاہراہوں پر ٹریفک میں رکاوٹ اور شہریوں کے لئے زحمت کا باعث بنتے ہیں، پیشہ ور گداگروں میں سے بیشتر چوری، منشیات فروشی اور دیگر جرائم میں بھی ملوث ہوتے ہیں، وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق شہر بھر میں پیشہ ور گداگروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔