سندھ،سرکاری گرلز کالجز میں فوٹو گرافی پر پابندی عائد

کراچی (پی این ایچ)محکمہ کالج سندھ نے صوبے بھر کے سرکاری گرلز کالجوں میں فوٹو گرافی پر پابندی عائد کر دی جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔ڈائریکٹر کالجز کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق طالبات اور خاتون اساتذہ کی فوٹو گرافی کا سوشل میڈیا پر غلط استعمال کیا گیا۔ ڈائریکٹر کالجز نے کہا کہ فوٹو گرافی کی باقاعدہ شکایات محکمہ کالج ایجوکیشن کو موصول ہوئی ہے۔ڈائریکٹر کالجز کے مطابق خلاف ورزی کرنے والے پرنسپلز اور عملے کے خلاف کارروائی ہو گی۔