سینیٹر سیف اللہ ابڑو کو ریلیف مل گیا، نااہلی ریفرنس خارج

اسلام آباد(پی این ایچ)پی ٹی آئی کے سینیٹر سیف اللہ ابڑو کو ریلیف مل گیا۔چیئرمین سینیٹ نے پی ٹی آئی کے سینیٹر سیف اللہ ابڑو کے خلاف دائر نااہلی ریفرنس خارج کر دیا۔ ذرائع کے مطابق سینیٹر سیف اللہ آبڑو کے خلاف نااہلی ریفرنس کو تکنیکی وجوہات کی بنیاد پر خارج کیا گیا ۔ذرائع کے مطابق سینیٹر سیف اللہ ابڑو کے خلاف دائر ریفرنس پر پارٹی سربراہ کے بجائے پارلیمانی لیڈر نے دستخط کیے تھے، جو ڈیفیکشن کلاز کے تحت ایک بنیادی تکنیکی شرط کے خلاف تھا۔ ذرائع کے مطابق ڈیفیکشن کلاز کے تحت نااہلی کیلئے دائر کیے جانے والے ریفرنس پر پارٹی سربراہ کے دستخط ہونا لازم ہوتے ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ سینیٹر سیف اللہ ابڑو کے خلاف نااہلی ریفرنس میں تکنیکی بے ضابطگی پائی گئی جس کے باعث ریفرنس کو قابل سماعت نہ سمجھتے ہوئے خارج کیا گیا۔