عمیری ویڈیو سکینڈل،ملوث خاتون گرفتار

اسلام آباد(پی این ایچ)سوشل میڈیا پر وائرل غیر اخلاقی ویڈیو (عمیری کی ویڈیو)میں ملوث خاتون کو حراست میں لے لیا گیا۔رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل غیر اخلاقی ویڈیو میں ملوث خاتون کو گجرانوالہ پولیس نے حراست میں لے لیا۔پولیس کے مطابق خاتون کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا، سی پی او ڈاکٹر سردار غیاث گل خان کے نوٹس پر پولیس نے تفتیش کا آغاز کیا۔گوجرانوالہ کی تھانہ اروپ پولیس نے جدید سائنٹفک طریقہ کار سے تفتیش کرتے ہوئے خاتون کو ٹریس کر کے حراست میں لیا۔ویڈیو میں نظر آنے والے ملزم کی گرفتاری کے لیے ڈی ایس پی کینٹ کی زیر نگرانی پولیس ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں۔سی پی او گجرانوالہ نے کہا کہ مقدمہ کی تفتیش میرٹ پر کرتے ہوئے ملوث ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔